اوڑی میں مونکی پوکس کے دو مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئیں / حکام
سرینگر /12اکتوبر / ٹی آئی نیوز
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں دو مشتبہ مونکی پوکس مریضوں سے جو نمونے لئے گئے تھے وہ منفی آئیں
بلاک میڈیکل آفیسر بونیار ڈاکٹر پرویز مسعودی نے بتایا کہ دو افراد کے نمونے جو سکمزصورہ مائیکرو بائیولوجی لیب میں اسکریننگ کیلئے بھیجے گئے تھے، ان میں مونکی پوکس کے منفی نتائج آئے ہیں۔
اس سے قبل، انہوں نے کہا تھا کہ اڑی میں مونکی پوکس کے آٹھ مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم سی ایم او بارہمولہ نے اس کی تردید کی اور کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے
Comments are closed.