مٹی نکالنے کے دوران مزدور دب کر لقمہ اجل ، کرالہ گنڈ ہندوارہ میں کہرام

سرینگر /11اکتوبر /
شمالی کشمیر کے کرالہ گنڈ قاضی آباد شیخ نار علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب 40 سالہ شہری مٹی کی کھدائی کے دوران وہاں دب گیا جس کے نتیجے میں اسکی موت ہوئی ۔
نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہندواڑہ کے شیخ نار کرالہ گنڈ علاقے میں کچھ مزدور مٹی کے تھیلے بھر رہے تھے اور وہاں مٹی نکالنے میں مصروف تھے جس دوران اچانک بھاری برقم مٹی کا تودہ گر آیا جس کے نیچے محمد سلطان شیخ ولد غلام احمد نامی مزدور دب گئے اور بے ہوش ہو گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ اگرچہ مزدور کو بے ہوشی کی حالت میں وہاں سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ تھا۔ گزشتہ ماہ ہندواڑہ کے رنگ پتھ جنگلاتی علاقے میں ریت کھودتے ہوئے ایک مزدور کی موت ہو گئی تھی۔

Comments are closed.