جموں اور کشمیر کے کچھ حصوں میں بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ
سرینگر /11اکتوبر / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میںکمی آئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اکتوبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں قاضی گنڈ میں 2.6 ملی میٹر، پہلگام میں 0.3 ملی میٹر، کوکرناگ میں 2.8 ملی میٹر، گلمرگ میں ٹریس، بانہال میں 4.5 ملی میٹر، کٹرا میں 7.0 ملی میٹر، بٹوٹ میں 0.4 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کم سے کم درجہ حرارت سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں گزشتہ رات 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
Comments are closed.