لیفٹنٹ گورنر کا سرینگر میں چوتھی ہیلی اِنڈیا سمٹ سے خطاب

ہم ہیلی خدمات کی ترقی میں سہولیت اور مدد کےلئے پُر عزم ،میں صنعتی کپتانوں کو اِس تبدیلی کے سفر میں شراکت دار بننے کی دعو ت دیتا ہوں/منوج سِنہا

سری نگر/10اکتوبر

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں ایس کے آئی سی سی سری نگر میں چوتھی ہیلی اِنڈیا سمٹ سے خطاب کیا۔
مرکزی وزارتِ شہری ہوا بازی کی طرف سے حکومت جموںوکشمیر ، پون ہنس لمیٹیڈ اور ایف آئی سی سی آئی کے تعاون سے اِنعقاد کیا گیا۔منعقدہ سمٹ نے” ہیلی کاپٹرس فار لاسٹ مائل کنکٹویٹی “ کے موضوع پر ہیلی کاپٹر صنعت کے مختلف شراکت دارو ں کو اِکٹھا کر کے ہیلی کاپٹر کی صنعتی ترقی، مسائل، چیلنجوںاور مستقبل کے حل پر بات کرنے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مرکزی وزارتِ شہری ہوا بازی ، پون ہنس لمٹیڈ اور ایف آئی سی سی آئی کے کام کی تعریف کی جنہوں نے ہیلی خدمات کو مسافروں اور کار گو دونوں کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا تاکہ کنکٹویٹی کو فروغ دیا جاسکے۔
مرکزی وزیر شہری ہوا بازی جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے سمٹ کو جموں وکشمیر کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر خدمات کی توسیع میں ایک نئی شروعات کی گئی ہے۔
مرکزی وزیر موصوف نے کہا کہ جموںوکشمیر کی ترقی اور خوشحالی وزیر اعظم نریندرمودی کا خواب ہے اور اِس خواب کو پورا کرنے کے لئے شہری ہوا بازی جموں میں 861 کروڑ روپے کی لاگت اور سری نگر میں 1500 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹرمنل بلڈنگ کی توسیع کر رہی ہے ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ” ہیلی پالیسی “ کو عملانے اور ایمرجنسی طبی خدمات میں ہیلی کاپٹر کے اِستعمال کے لئے کام شروع کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموںوکشمیر میں ملک بھر سے سول ایو ی ایشن سیکٹر او رہیلی کاپٹر اِنڈسٹری کے شراکت داروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی اِنڈیا سمٹ کنکٹویٹی کے طور پر ہیلی سیوا کو فروغ دینے میں اہم کردار اَدا کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” جموںوکشمیر میں مختلف قدرتی مقامات پر سال بھر سیاحوں کی آمدرہتی ہیں جس میں جموںوکشمیر یوٹی میں ہیلی ٹوراِزم مارکیٹ کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے ۔ ہم ہیلی خدمات کی ترقی میںسہولیت اور مدد کے لئے پُر عزم ہےں۔ میں صنعتی کپتانوں کو اِس تبدیلی کے سفر میں شراکت دار بننے کی دعو ت دیتا ہوں۔“

Comments are closed.