چیف سیکرٹری کی ٹریفک حکام سے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر درماندہ ٹرکوں کو چوبیس گھنٹے کے اَندر کلیئر کرنے کی ہدایت
نئی دہلی/09اکتوبر
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کا جائزہ لینے کے لئے آج منعقدہ ایک میراتھن میٹنگ میںمتعلقہ ٹریفک حکام پر زور دیا کہ وہ چوبیس گھنٹے کے اَندر درماندہ ہوئے ٹریفک کو کلیئرکرکے جلد اَز جلد اِس کی تصدیق کریں۔
میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، صوبائی کمشنران ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، آئی جی ٹریفک ، متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنران اور محکمہ ٹریفک کے دیگر سینئر اَفسران اور این ایچ اے آئی کے اَفسران نے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے محکمہ ٹریفک کو ہدایت دی کہ فروٹ گروﺅرس کے ساتھ مل کر شاہراہ پر ٹریفک کی بہتر نقل و حمل کے لئے ایک قابل عمل منصوبہ تیار کریں۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ وادی سے نکلنے والے پھلوں سے لدے ٹرک بغیر کسی تاخیر کے مناسب وقت میں اَپنی منزلوں تک پہنچ جائیں۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے افسران پر زور دیا کہ ان کے دفتر میں سفری وقت اور مخالف سمتوں سے جموں یا سری نگر پہنچنے والی گاڑیوں کی تعداد کے بارے میں روزانہ رِپورٹ پیش کریں ۔ اُنہوں نے اُنہیں حکم دیا کہ وہ روزانہ درماندہ ہوئی گاڑیوں کی تعداد بشمول جگہ اور اس کی وجوہات کو شائع کریں۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ اِس سٹرک پر معمول کی ٹریفک کی بحالی کے لئے درکار وقت دیں۔
ٹریفک مینجمنٹ اَفسران سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹریفک کو مو¿ثر طریقے سے منظم کرنے کے لئے تمام ذرائع سے اَفرادی قوت کو بڑھا دیں ۔اُنہوں نے اِس شاہراہ پر بالخصوص بانہال اور رام بن کے درمیان نازک راستوں پر لین کے نظم و ضبط کو نافذ کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے اِس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ صرف مخصوص پارکنگ کی جگہوں کے علاوہ سڑک کے کنارے پارکنگ کی اِجازت نہیں ہے ۔
سیزنل نقل مکانی کے لئے قبائلی امو ر محکمہ اور ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ” ڈیروں “ کو اپنے کنبے کے اَفراد اور مویشیوں کے ساتھ ٹرکوں میں ہائی وے پر جانے کے لئے سہولیت فراہم کریں۔ ان سے کہا گیا کہ وہ دارالحکومت شہروں کے درمیان اِس اہم رابطے پر اَپنی آسانی اور بہتر ٹریفک مینجمنٹ کے لئے یہ اِنتظامات کریں۔
Comments are closed.