جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم مجموعی طور پر تر خشک رہنے کا امکان / محکمہ موسمیات

سرینگر /06اکتوبر / ٹی آئی نیوز

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم مجموعی طور پر تر خشک رہنے کی پیشگوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اگلے دو دنوں میں بھی موسم میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے
شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میںشبانہ درجہ حرارت 5.1 کے مقابلے میں 5.6 ڈگری سیلشس درج کیا گیا جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات 5.5 ڈگری کے مقابلے 5.6 ڈگری سیلشس درج کیا گیا

Comments are closed.