ڈی جی جیل خانہ جات اپنی رہائش گاہ پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے
سرینگر /04اکتوبر / ٹی آئی نیوز
ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات سوموار کی دیر شام جموں میں اپنی رہائش گاہ پر پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے۔
اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا کہ ہیمنت لوہیا ڈی جی جیل خانہ جات کی لاش مشکوک حالات میں ملی ہے۔ جائے وقوعہ کی پہلی جانچ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک مشتبہ قتل کیس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی گھریلو ملازم فرار ہے۔ اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اپنے سینئر افسر کی موت پر غم اور گہرے رنج کا اظہار کرتا ہے
Comments are closed.