سرینگر میں انصار غزة ہند کا ملی ٹنٹ اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار /پولیس
سرینگر/29ستمبر
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سرینگر کے پال پورہ علاقے سے ایک مشتر کہ آپریشن کے دوران انصار غزة ہند نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ ملی ٹنٹ کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا”اے جی ایچ نامی ملی ٹنٹ تنظیم کے ایک عسکریت پسند جنید احمد پرے ساکنہ نوا کدل سرینگر کو پال پورہ علاقے سے فوج اور پولیس کی مشتر کہ ٹیم نے گرفتار کر لیا
پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملی ٹنٹ سے ایک پستول، میگزین اور لائیو راو¿نڈ بھی برآمد ہوئے۔
Comments are closed.