جموں کشمیر میں ملک مخالف عناصر اور ملی ٹنسی کے خاتمہ میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا

بچوں کو عسکریت اور منشیات سے دور رکھنے کیلئے کھیل کود کے مقابلے منعقد کرانا انتہائی اہم / دلباغ سنگھ

سرینگر /23ستمبر/
جموں کشمیر میں ملک مخالف عناصر اور ملی ٹنسی کے خاتمہ میں اب زیادہ وقت نہیںلگے گاکی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ بچوں کو عسکریت اور منشیات سے دور رکھنے کیلئے کھیل کود کے مقابلے منعقد کرانا انتہائی اہم ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں امن کے قیام کے لئے باہمی تعاون کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے سرینگر میں ”پیدل فار پیس“ سائیکل رئیس کا انعقاد کیا گیا ۔
دوڑ کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سال 2014 سے پیدل فار پریس ریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ دیکھ رہے ہیں ہر سال اس ریس کی طرف لوگ راغب ہورہے ہیں۔ یہ پولیس کی جانب سے عوام کو اپنے ساتھ جوڑنے کا پہلا کا حصہ ہے۔ امن کے قیام کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ا
نہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے لئے ایسی تقاریب کا اہتمام ضروری ہے، بچوں کو عسکریت پسندی کے رجحانات، منشیات اور دیگر لت سے دور رکھنے میں یہ تقاریب غیر معمولی رول اداکرتی ہیں۔

Comments are closed.