کشمیر میںمجموعی طو ر پر موسم خشک جبکہ جموں میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی
سرینگر /23ستمبر/ ٹی آئی نیوز
دن بھر کھلی دھوپ کے چلتے محکمہ موسمیات نے کشمیر میں مجموعی طور پر خشک موسم اور جموں صوبے میں آئندہ 23 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات شبانہ درجہ حرارت 13.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 13.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں، پارہ پچھلی رات 7.8 کے مقابلے میں 9.6 ڈگری سیلشس شبانہ درجہ حرارت ریکار ڈ کیا گیا
انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.