جموں کشمیر میں کووڈ کے20نئے معاملات ، اَب تک4,74,046مریض صحتیاب

جموں/21ستمبر

حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 20نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں11کشمیر صوبہ سے اور 09کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,78,992تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید31اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں21صوبہ کشمیر اور10کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,78,992معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)161صوبہ جموں میں 60اور کشمیر صوبے میں101)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,046اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔

بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں03،ضلع بڈگام میں 03،ضلع پلوامہ میں01اورضلع کپواڑہ میں 04نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔بارہمولہ،اننت ناگ ، ،بانڈی پورہ، گاندربل،کولگام اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع جموں میں06 اورضلع اودھمپورمیں 01اور ضلع کشتواڑ میں02نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔راجوری، ڈوڈہ ،سانبہ ،کٹھوعہ ،پونچھ ، رام بن اوررِیاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔

Comments are closed.