جموں کے کچھ حصوں میں بارشیں ، وادی میں موسم مجموعی طور پر خشک
سرینگر /21ستمبر / ٹی آئی نیوز
جموں کے کچھ حصوں میں تازہ بارشوں کے بیچ وادی کشمیر میں موسم خشک رہا۔ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں مجموعی طورپر موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں صوبے کے بیشتر حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھدرواہ میں سب سے زیادہ 24.7 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے بعد بانہال میں 2.4 ملی میٹر، بٹوٹ میں 1.6 ملی میٹر، کٹرا 1.0 ملی میٹر بارشیں ہوئی ۔
ادھر شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں گزشتہ رات 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 15.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں پارہ گزشتہ رات 7.8 کے مقابلے میں 11.6 ڈگری سیلشس درج ہوا ۔
Comments are closed.