پونچھ حادثہ ، لیفٹنٹ گورنر کا اظہار دکھ ، مہلوکین کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

سرینگر/14 ستمبر/ٹی آئی نیوز

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پونچھ میں منی بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضے کے طور پر دینے کا اعلان کیا۔

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا”سوجیاں، پونچھ میں سڑک حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت“ ۔ ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا”زخمیوں کو جلد صحت یاب کیلئے دعا گو ہوں “۔
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ پولیس اور سول حکام کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کریں۔

Comments are closed.