لیفٹنٹ گورنرنے زیرو برج سرینگر سے گاندربل جانے والے زائرین سے بھرے شکاروں کو ہری جھنڈی دکھائی

سری نگر/8 ستمبر

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج یہاں زیر برج سے گاندربل جانے والے زائرین سے بھرے شکاروں کو ہری جھنڈی دکھائی۔
یہ زائرین گاندربل میں حضرت سید قمر الدین بخاری ؒکے عرس میں شرکت کرنے کے لئے جا رہے تھے۔
بتادیں کہ زیرو برج سے گاندربل تک آبی ٹرانسپورٹ تین دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد بحال ہوا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ زیرو برج سے گاندربل میں عرس سید قمر الدین بخاری ؒ میں شرکت کے لئے جانے والے عقدیت مندوں اور فنکاروں سے بھرے شکاروں اور کشتیوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح آج سری نگر سے گاندربل تک آبی ٹرانسپورٹ بھی بحال ہوا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سیاحت کشمیر جی این یتو نے کہا کہ پہلے بھی آبی ٹرانسپورٹ کے ذریعے سیاح شہر خاص کی سیر کرتے تھے جو بند تھا۔انہوں نے کہا کہ کئی برسوں سے اس سلسلے میں کوششیں کی جا رہی تھیں۔

Comments are closed.