شوپیان میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جھڑپ شروع
شوپیان /05ستمبر / ٹی آئی نیوز
پہاڑی ضلع شوپیان کے بسکوچھن علاقے میں فوج و فورسز اور ملی ٹنتوں کے مابین مسلح تصادم آرائی کا آغاز ہو گیا
پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جس دوران وہاں چھپے ملی ٹنتوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی جھڑپ شروع ہوئی
انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ، مزید تفصیلات کا انتظار
Comments are closed.