پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کچھ گھنٹوں تک بند ، بعد میں دوبارہ بحال
سرینگر /04ستمبر / ٹی آئی نیوز
تازہ بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاں گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ کچھ وقت تک بند رہی تاہم بعد میں دوبارہ بحال کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں شاہراہ پر اتوار کی صبح کیفٹریہ موڑ کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رام بن میں شوٹئنگ اسٹون گر آنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو صاف کرنے اور قابل آمد رفت بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا اور کئی گھنٹوں تک سخت محنت کے بعد شاہراہ کو ایک طرفہ گاڑیوں کی آمد رفت کیلئے بحال کر دیا گیا
Comments are closed.