آوارہ کتوں کے حملے میں 8سالہ بچہ لقمہ اجل ؛ پنگلن پلوامہ میں صف ماتم بچھ گئی ، انتظامیہ کے خلاف لوگوں کی اظہار ناراضگی

سرینگر/06مارچ: پلوامہ میں آوارہ کتوں نے ایک معصوم بچے پر حملہ کرکے اس کے شدیدزخمی کردیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اس واقعے کے خلاف مقامی لوگوں نے سخت برہمی اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کتوں کی تعداد اتنی بڑھ گئی ہے کہ سڑکوں پر لوگوں سے زیادہ اب کتے ہی سڑکوں پر نظر آرہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آروارہ کتوں کے حملے میں ایک معصوم بچہ اپنی زندگی کھو بیٹھا۔ معلوم ہوا ہے کہ پلوامہ پنگلن نامی گائوں میں آوارہ کتوں کے ایک جھنڈ نے اظہر منظور ولد منظور احمد ساکن پنگلن کو کھیت میں چارورں طرف سے گھیر کر اس پر حملہ کردیا ۔ آوارہ کتوں نے بچے پر جگہ جگہ کاٹا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ۔ مقامی لوگوں نے اگرچہ بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ اس سلسلے میں ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ بچے کی گردن اور سر کافی زخمی تھا جس کے نتیجے میں اس کا کافی خون بہہ چکا تھا اور اس کی موت واقع ہوئی ۔ اس دوران مقامی لوگوںنے اس واقعے پر سخت دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد نے لوگوںکو ہجرت کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ اب سڑکوں پر لوگوں سے زیادہ کتے نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں خاص کر بچے اور بزرگ افراد کا اکیلنے نکلنا مشکل بن گیا ہے کیوں کہ آوارہ کتے لوگوں پر حملہ کرتے ہیں۔

Comments are closed.