چشول لداخ کے علاقے میں بھارت کے فوج کی خصوصی کارروائی؛ گرفتار چینی جوان کولبریشن آرمی کے حوالے کردیا

سرینگر/11جنوری: مشرقی لداخ میں بھارت کی فوج کی جا نب سے گرفتار کئے گئے چینی لبریشن آرمی کے جوان کو چینی فوج کے حوالے کیاگیا ۔اے پی آ ئی کے مطابق 8جنوری کومشرقی لداخ میں چینی لبریشن آرمی کے جوان کو اس وقت بھارت کے فوج نے حراست میں لئے لیاتھا جب وہ بقول چینی لبریشن آرمی کے وہ راستہ بھڑک جانے کی وجہ سے اسطرف آیاتھا دو دنوں تک گرفتار کئے گئے چینی لبریشن آرمی کے جوان سے پوچھ تاچھ کے بعد اس سے مشرقی لداخ میں چشول مولڈو سرحد پرچینی لبریشن آرمی کے حوالے کردیاہے ۔چینی لبریشن آرمی کے ایک سینئرافسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کی فوج کی جانب سے حراست میں لئے گئے چینی لبریشن آرمی کے جوان کوتین دنو ںکے بعد چینی لبریشن آرمی کے حوالے کیاگیا ۔

Comments are closed.