سرینگر/22دسمبر: جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل چنائو میں متعدد امید وار نے جیت درج کر لی وہیں این آئی اے میںزیر حراست پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ نے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ جیت درج کر لی ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ جن کو کئی دنوں قبل قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے حراست میں لیا ہے نے ضلع ترقیاتی کونسل چنائو میں بھاری اکثر یت سے جیت درج کر لی ہے ۔ وحید الرحمان پرہ پلوامہ اے کیلئے بطور ڈی ڈی سی امید وار میدا ن میںکھڑا ہوئے تھے اور انہوں نے بھاری اکثریت سے انتخابات میں اپنی جیت درج کر لی ہے ۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ پی ڈی پی کیلئے یہ فخر کی بات ہے کہ وحید الرحمان پرہ نے ڈی ڈی سی انتخابات میں جیت درج کر لی ہے اور اس کے باوجود کہ وہ جیل میں ہے لوگوں نے وحید الرحمان پر بھروسہ دکھا کر اس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا ۔ خیال رہے کہ وحید االرحمان پرہ نے ڈی سی سی انتخابات کیلئے فارم جمع کرایا جس کے بعد انہیں این آئی اے نے پوچھ تاچھ کیلئے دلی طلب کر لیا اور دو دنوں کی پوچھ تاچھ کے بعد انہیںحراست میںلیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.