سرینگر/21دسمبر: جموں کشمیر میں سوموار کی صبح اس وقت پھر سنسنی پھیل گئی جب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.7ریکار ڈکی گئی تاہم کسی بھی جگہ سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر کئی علاقوں میں اعلیٰ صبح ایک مرتبہ پھر زمین ہل جانے سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔ سوموار کی صبح قریب 8 بجکر 33 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے ہوئے جس کے نتیجے میںلوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ۔ نیشنل سینٹر فار سسمالوجی (این سی ایس) کے مطابق جموں کشمیر میں آج صبح 8 بجکر 33 منٹ پر زلزلہ آیا۔ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 درج کی گئی۔فی الحال زلزلے سے کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع نہیں ، ادھر محکمہ موسمیات نے بھی زلزلے کی تصدیق کرتے ہوے بتایا کہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.