سرینگر/21دسمبر/سی این آئی// جنوبی ضلع اننت ناگ میں پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے دو لیڈران کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ ادھر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے دونوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے اسکو غنڈہ راج قرار دیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی کے دو سنیئر لیڈران جن میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کا قریبی رشتہ دار بھی شامل ہے کو سوموار کے روز مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے حراست میںلیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر سرتاج مدنی اور پیر منصور کو اننت ناگ میں حراست میںلیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ دونوں لیڈران کو گزشتہ سال سے پی ایس اے کے تحت نظر بندتھے جس کے بعد انہیں ماہ جون میں رہا کیا گیا تھا ۔ ادھر دونوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ وادی کشمیر میں غنڈہ راج قائم کرکے قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے ۔ سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے لکھا ’’ ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج سے قبل ہی سرتاج مدنی اور پیر منصور حسین کو حراست میں غیر قانونی طور پر لایا گیا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ ہر کوئی سنیئر پولیس آفیسر اس سے بے خبر ہے اور صرف کہا جاتا ہے ’’ اوپر سے آرڈر ہے ‘‘ ۔ محبوبہ مفتی نے مزید لکھا کہ ’’ جموں کشمیر میں قانون کا کوئی نام و نشان نہیں صرف غنڈہ راج چلا یا جا رہا ہے ‘‘ ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.