کس کے سر پر سجے کا تاج ؟ ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کیلئے ہوئی ووٹنگ کے نتائج کا آج ہوگا اعلان

جموں وکشمیر کے20اضلاع میں کل280ڈی ڈی سی ممبران کاانتخاب عمل میںلایاجائیگا

سیاسی جماعتوں اور امیدواروگنتی کے عمل کے دوران عملے کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کریں / الیکشن کمشنر

سرینگر/21دسمبر: جموں کشمیر میں پہلی مرتبہ ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کیلئے ہوئی ووٹنگ کے نتائج کا اعلان آج ہوگا ۔گنتی کے عمل کے سلسلے میں تیاریوں اور دیگر انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے جبکہ حکام نے تمام سیاسی جماعتوں اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ گنتی کے عمل کے دوران عملے کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کریں اور مزید کہا کہ ہر ڈی ڈی سی حلقہ کے لئے ریٹرننگ آفیسر گنتی کے عمل کے انچارج ہوں گے ۔ سی این آئی کے مطابق جموںو کشمیر میں آٹھ مراحل میں ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹنگ 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوئی جس میں ووٹنگ کی کل فیصد 51 ریکارڈ کی گئی۔ جموں وکشمیر کے20اضلاع میں کل280ڈی ڈی سی ممبران کاانتخاب عمل میںلایاجائیگا ،اورہرکونسل کیلئے ممبران کی کل تعداد14رکھی گئی تھی ۔جس کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا ۔ منگل کی صبح 9بجے سے ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع ہوگا اور بعد دوپہر تک ابتخابی نتائج سامنے آئیں گے ۔حکام نے کہا کہ تمام 280 ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ گنتی کے عمل کے دوران عملے کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کریں اور مزید کہا کہ ہر ڈی ڈی سی حلقہ کے لئے ریٹرننگ آفیسر گنتی کے عمل کے انچارج ہوں گے۔حکام کے مظابق پوری شفافیت کے حصول کے لئے گنتی کی پوری نگرانی اور ریکارڈینگ کی جائے گی۔گنتی کے رہنما خطوط کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کی گنتی کو مقررہ طریقہ کار اور گنتی کے رہنما خطوط کے مطابق مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے بیلٹ پیپرز کے مناسب اختلاط کے بعد راؤنڈ وائز پر لیا جائے گا۔پنچایتی راج قواعد 1996 کے تحت تفصیلی ہدایات جاری کیں اور بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بارے میں وسیع طریقہ کار طے کیا۔ریٹرننگ افسران کی ہینڈ بک میں ووٹوں کی گنتی سے متعلق متعلقہ ہدایات بھی شامل ہیں۔حکام نے کہا کہ گاؤینٹنگ ہالز اور مطلوبہ عملے کے حوالے سے تمام انتظامات مناسب طریقے سے ترتیب دیئے گئے ہیں۔کووڈ 19 سے متعلق ضروری پروٹوکول پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ متعلقہ ڈی سی کو گنتی کے عمل کے دوران ای او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت پہلے ہی جاری کردی گئی ہیں۔خیال رہے جماعتی بنیادوں پرکرائے گئے اپنی نوعیت کے پہلے ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی سمیت سات سیاسی پارٹیوں کے مشترکہ پلیٹ فارم پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ،بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپنی پارٹی کے اْمیدواروں کے مابین سہ رخی مقابلہ تھا۔

Comments are closed.