نوجوان کی ملی ٹینسی میں شمولیت کے بعد شوپیان میں ہرتال ختم

شوپیان میں نوجوان کے لاپتہ ہونے کے خلاف مسلسل پانچ دن ہرتال کے بعد حالات معمول پر آگئے ہیں۔ لواحقین کاالزام تھاپتھر بازی کے الزام میں بند زبیر احمد ترے نامی نوجوان پولیس حراست میں لاپتہ ہوا ہے۔جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ زبیر پولیس حراست سے فرارہوگیا ہے۔گزشتہ روزلواحقین اور عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام میں زبیرنے کہا پولیس کی زیادنتوں نے اسے ملی ٹینٹ صفوں میں شامل ہونے پر مجبور کردیا۔اس کے بعد آج شوپیان میں حالات معمول پر رہے۔اس دوران علاقے میں تمام دکانیں،کاروباری ادارے کھلے رہے،سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی رواں دوان رہا۔

Comments are closed.