سرینگر/22نومبر/سی این آئی// شدید ٹھنڈ کے چلتے جنوبی قصبہ ترال اور سوپور میں فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے محاصرے کرکے تلاشی کارورائی عمل میںلائی تاہم کسی بھی جگہ سے جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ادھر جنوبی ضلع پلوامہ کے چاٹہ پورہ علاقے میں فوج نے سرچ آپریشن کے دوران جنگجو سمیت دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق شمالی قصبہ سوپور کے وار پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے اتوار کو گاؤں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی تاہم گھر گھر کی تلاشی کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کسی جگہ سے کوئی قابل اعتراض چیر بر آمد کر لی گئی جس کے بعد علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔ ادھر جنوبی قصبہ ترال کے شالہ درمن علاقے میں بھی جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 42آر آر ، 180 بٹالین سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کے بعد محاصرے کیا ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں گھر گھر تلاشیاں لی جبکہ مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی تاہم دوران تلاشی کوئی قابل اعتراض چیر بر آمد نہ ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے دونوں مقامات پر تلاشی آپریشنوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد دونوں علاقوں میں تلاشی آپریشن عمل میں لائیںگے تھے تاہم بعد میں تلاشی کارروائی کے دوران کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جس کے بعد محاصروںکو پر امن طریقہ سے ختم کر دیا گیا ۔ ادھر جنوبی ضلع پلوامہ کے چاٹہ پورہ علاقے میں فوج نے سرچ آپریشن کے دوران جنگجو سمیت دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ایک بیان میں فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہندوارہ کے ایک شخص کی موجودگی کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاع کی بنا پر گذشتہ شام دیر گئے مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا جو عسکریت پسندوں کے ساتھ سرگرم عمل تھا۔انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ موقع پر پوچھ گچھ سے قریبی مدرسہ میں عسکریت پسند کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک عسکریت پسند کو بھی گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد سرچ آپریشن ختم کیا گیاتاہم پولیس نے اس بارے میںکچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.