سرینگر/28اکتوبر: ضلع اننت ناگ ، شانگس روڑ، اننت ناگ پہلگام روڑ, ہانجی دانتر ملہ پورہ روڑ، ہرناگ پشواڑہ دانتر روڑ، اننت ناگ سیپن روڑ،اننت ناگ ڑورو روڑ، منگہال میر باذار روڈ اور دیگر لنک روڑوں پر اپنے گآں خانوں سے نکلنے والا گوبر اور دیگر گندگی سڑکوں پر ڈال دیتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو عام انسان کو شدید پریشانی لاحق ہوتی ہے جبکہ اس سے کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع اننت ناگ کے مختلف لنک روڑوں جن میں اننت ناگ شانگس روڑ، پہلگام روڑ، ہانجی دانتر ملہ پورہ روڑ، ہرناگ پشواڑہ دانتر روڑ اور دیگر لنک روڑوں پر آس پاس کے رہنے والے لوگ اپنے گآں خانوں سے گوبر اور دیگر گندگی نکال کر ان سڑکوں کے کناروں پر ڈال دیتے ہیں جبکہ پہلے اس گوبر اور دیگر مواد ایگری کلچر اراضی پر ٹھکانے لگایا جاتا تھا لیکن اب لوگ اس کو سڑکوں کے کناروں پر ڈال دیتے ہیں کیوں کہ سڑکوں سے ٹریکٹروں میں لادنا انہیں آسان ہوتا ہے۔ سڑکوں پر گوبر کے بڑے بڑے ڈھیر جمع ہونے سے جہاں ان سڑکوں سے گزرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں دوسری طرف ان گندگی و غلاظت کے ڈھیروں سے مختلف بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔ لوگوںنے کہا کہ متعلقہ محکمہ اس صورتحال کو دیکھ کر بھی اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں لوگ کھلے عام سڑکوں پر گندگی و غلاظت ڈال دیتے ہیں۔ لوگوںنے اس صورتحال کے حوالے سے متعلقہ حکام کے اعلیٰ ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اقدامات اْٹھائے اور سڑکوںکے کناروں پر گندگی و غلاظت ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.