سرینگر لہہ شاہراہ پر بھاری پسیاں گرآئیں؛ شاہراہ کے دونوں اطراف ٹریفک کومعطل کیا گیا
سرینگر/29ستمبر: سرینگر لہہ شاہراہ پر بھاری پسیاں گرآنے کے نتیجے میں دونوں جانب ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں ہیں ۔ اس دوران سڑک کو قابل آمدورفت بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ کی جانب سے کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر لہہ شاہراہ جو 434کلو میٹر ہے کو اُس وقت دونوںٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جب زوجیلا کے مقام پر بھاری پسیاں گرآئیں۔ اس ضمن میں ٹریفک پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پسیاں گرآنے کی وجہ سے سڑک پر کوئی گاڑی نہیں چل سکی اسلئے اس کو عارضی طور پر ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے بند کردیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو دوبارہ قابل آمدورفت بنانے کیلئے بارڈر روڑ آرگنائزیشن کی ٹیم کام پر لگ گئی ہے اور سڑک کو قابل آمدورفت بنانے کیلئے کام جاری ہے ۔ادھر ڈی ایس پی ٹریفک فہیم علی نے بتایا کہ گزشتہ روز زوجیلا کے مقام پر پسیاں اور چٹانیں گرآنے کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے بندکردیا گیا انہوں نے کہا کہ جونہی سڑک کی حالت بہتر ہوگی تو دونوں جانب ٹریفک کو کھول دیا جائے گا.
Comments are closed.