سرینگر/28ستمبر: جنوبی قصبہ بجبہاڑہ کے سرہامہ علاقے میں سوموار کی صبح اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب گزشتہ دنوں مسلح جھڑپ کے مقام پر بارودی مواد پھٹ جانے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شہری سرینگر کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ ادھر سامبورہ پانپور میں مسلح جھڑپ میں دو جنگجو کی ہلاکت کے بعد رات بھر جاری رہنے والا تلاشی آپریشن سوموار کی صبح ختم ہوا۔ سی این آئی کے مطابق سرہامہ بجبہاڑہ کا 35سالہ زخمی نوجوان سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں سوموار کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق محمد یاسین راتھر ولد محمد مقبول راتھر نامی شہری گزشتہ جمعرات کو اس وقت زخمی ہو گیا تھا جب علاقے میں ایک مسلح تصادم آرائی میں دو لشکر جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد تباہ شدہ مکان کے نزدیک ایک بارودی مواد پھٹ گیا تھا جس میں محمد یاسین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے تھے ۔ محمد یاسین کو شدید زخمی حالات میں علاج و معالجہ کے خاطر ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔اسپتال کے ایک سنیئر ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد یاسین آج اعلیٰ الصبح زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ اسی دوران جونہی محمد یاسین کے موت کی خبر علاقے میںپھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی جبکہ لوگوں کی بھاری تعداد نے مہلوک شہری کے گھر پہنچ کر وہاں ان کی ڈھارس بندھائی اور ان سے تعزیت کی ۔ ادھر سامبورہ پانپور میں رات بھر جاری رہنے والا تلاشی آپریشن سوموار کی صبح اختیام پذیر ہوا ۔ خیال رہے کہ علاقے میں اتوار کی شام ایک مسلح تصادم آرائی کے دوران دو لشکر جنگجو جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہو گیا تھا ۔ تصادم کے دوران بشیر احمد اور غلام محمد کے مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔تصادم کے جگہ پر 4 میگزین کے ساتھ دو اے کے 47 رائفلیں ، 10 راو¿نڈ گولیاں اور 2 پاو¿چز برآمد ہوئے۔ علاقے میں رات بھر تلاشی آپریشن جاری رہا جس کے بعد اعلیٰ صبح اس کو ختم کر دیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.