ہزاروں لڑکیاں غربت کی وجہ سے شادیوں سے محروم ؛ سماج کے ذی حس اور صاحب ثروت افراد کیلئے چلینج ،کپوارہ میں سرگرمیاں شروع
سرینگر/19ستمبر /کے پی ایس : وادی کشمیر میں دہائیوں سے نامساعد حالات کی وجہ سے غربت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی شادیا ں نہیں ہوپارہی ہے تاہم درد دل رکھنے والے افراد اجتماعی یا انفرادی طور ایک مہم شروع کئے ہوئے ہیں اور اس مہم کے تحت وہ غریب ،یتیم اور نادار لڑکیوں کی مالی معاونت کرکے ان کی شادیوں کو یقینی بنانے میں رول ادا کرتے ہیں ۔کشمیر پریس سروس کو اس سلسلے میں اطلاعات موصول ہورہیہیں کہ شمالی کشمیر میں کئی فلاحی اور سماجی انجمنیں بشمول ہیومن ویلفیئر سوسائٹی رفیع آباد،جے کے یوتھ پبلک ویلفیئرفورم سرگرم عمل ہیں۔یوتھ فورم نے سرحدی ضلع کپوارہ میں اس طرح سے بڑے پیمانے پر سرگرمیاں شروع کی ہیں ۔کے پی ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے یوتھ فورم کے نمائندہ نے کہا کہ ضع میں سینکڑوں لڑکیاں ایسے غریب گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں جن کی مالی بدحالی کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہوپارہی ہیں اور وہ ہاتھ پیلے ہونے قاصر رہتی ہیں ۔اس سلسلے میں یوتھ فورم کے رضاکار اور چند مخصوص درد دل رکھنے والے صاحب ثروت افراد کے مالی تعاون سے غریب لڑکیوں کی شادیاں انجام دینے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یوتھ فورم نے حال ہی میں پسماندہ علاقہ کلاروس میں دو بہنوں کی شادیاں انجام دینے میں بھر پور معاونت کی جبکہ آئندہ آنے والے ماہ میں دس لڑکیوں کی شادیوں کو انجام دینے میں ان کی حتی المقدورمالی معاونت کرنے کا فیصلہ لیاگیا اور تیاریوں کو حتمی شکل بھی دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سماج میں اس طرح اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے اور سماج کے باغیور و ذی حس انسانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس کی طرف توجہ مبذول کریں ۔
Comments are closed.