سرینگر/17ستمبر: منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے تین افراد کو غیر قانونی شراب کی 112 بوتلوں سمیت گرفتارکیا۔سی این آئی کے مطابق مورخہ 16/17/2020 کی درمیانی رات کولگام پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرایس ایچ او قاضی گنڈ کی قیادت اور ایس ڈی پی کی ہدایات پردالواش قاضی گنڈ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ماروتی کار زیرنمبرJK02AM-2865 کو روک کر اس کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران ماروتی کار سے 112بوتلیں شراب برآمد کرکے ضبط کی اور تین افراد کی گرفتاری بعمل لائی جن کی شناخت رمیش چند ولد سیتارام ساکن گارن بابا جیتی تحصیل کٹرا ڈسڑکت ریاسی ، شادی لال ولد ساگر چنڈ ساکن سیماری ریاسی اور سندیپ کمار ولد ملک راج ساکن اودھمپورکے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کو گرفتاراور گاڑی کو ضبط کیا۔ تھانہ پولیس قاضی گنڈ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر261/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.