پونچھ میں بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں آر پار گولہ باری ؛ دونوں جانب سماعت شکن دھماکوں سے سرحدی علاقے دہل اُٹھے ، ایک فوجی اہلکار زخمی

سرینگر/17ستمبر: پونچھ بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں آج ایک بار پھر ہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے جس کی شناخت نائک سی بی پوار 101آرٹلری ریجمنٹ کے بطور ہوئی ہے ۔ زخمی جوان کو فوری طور پر راجوری ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاک فوج پر الزام عائد کیا کہ پاکستانی فوج نے بلا اشتعال گولہ باری کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پونچھ کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کو ایک بار پھر ہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی۔ آر پار سماعت شکن گولہ باری کی آوازیں دور دور تک سنائی دے رہی تھی جبکہ علاقہ دھماکوں سے دہل اُٹھا اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ اس دوران جموں میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل دویندر آنند نے بتایا کہ پونچھ کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں ایل او سی پر جمعرات کی صبح قریب پونے سات بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور فائرنگ شروع کی اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے جس کی شناخت نائک سی بی پوار 101آرٹلری ریجمنٹ کے بطور ہوئی ہے ۔ زخمی جوان کو فوری طور پر راجوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوان حملوں کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مور ٹار سمیت دیگر کئی جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔

Comments are closed.