سرینگر/17ستمبر: وزیر دفاع نے کہا ہے کہ چین کے قول و فعل میں واضح تضاد ہے اور حقیقی حد متارکہ پر فوجی سرگرمیوں کے پیچھے اس کا مقصد ایکچول لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنا ہے جو کہ خطے میں ایک بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے ۔ راج ناتھ سنگھ نے صاف کیا کہ چین کے ساتھ رشتے بڑھائے جا سکتے ہیں اور سرحدی تنازعہ پر بھی ساتھ میں بات چیت ہو سکتی ہے لیکن سرحد پر کشیدگی کا اثر رشتوں پر پڑے گا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ چین کی سرگرمیوں سے واضح ہے کہ اس کے کہنے اور کرنے میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ بات چیت کے باوجود چین کی طرف سے 29-30 اگست کو اشتعال انگیز کارروائی کی گئی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندستان۔ چین سرحد پر حالات کے بارے میں راجیہ سبھا کو جانکاری دی جس دوران انہوں نے کہا کہ چین کے قول و فعل میں واضح تضاد ہے اور بیجنگ سے جو بیان جاری ہوتا ہے اس کے برعکس لداخ میں چینی فوج جارحانہ طرز عمل اپنائے ہوئے ہے جو کہ خطے کے امن کیلئے نقصا ن دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے جمعرات کو ایک بار پھر یہ بات دہرائی کی کہ چین نے لداخ میں تقریبا 38 ہزار مربع کلومیٹر زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے صاف کیا کہ چین کے ساتھ رشتے بڑھائے جا سکتے ہیں اور سرحدی تنازعہ پر بھی ساتھ میں بات چیت ہو سکتی ہے لیکن سرحد پر کشیدگی کا اثر رشتوں پر پڑے گا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ چین کی سرگرمیوں سے واضح ہے کہ اس کے کہنے اور کرنے میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ بات چیت کے باوجود چین کی طرف سے 29-30 اگست کو اشتعال انگیز کارروائی کی گئی۔وزیر دفاع نے سائنو۔ پاکستان باونڈری ایگریمنٹ کا بھی حوالہ دیا جس کے تحت پاکستان نے ناجائز طور پر 5،180 مربع کلومیٹر کی ہندستانی زمین چین کو دے دی۔ سنگھ نے کہا کہ چین اروناچل پردیش میں 90 ہزار مربع کلومیٹر زمین پر بھی دعویٰ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر کشیدگی پہلے بھی ہوئی ہے اور ایل اے سی کو لے کر دونوں ملکوں کی رائے الگ الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایل اے سی کو نہیں مانتا، ہم ہر صورت حال کے لئے تیار ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ مئی میں چین نے ہندستانی فوجیوں کی پیٹرولنگ روکی۔ ہندستانی فوجیوں نے 15 جون کو گلوان میں پی ایل اے کو سخت جواب دیا۔ جوانوں نے ان سبھی واقعات کے دوران جہاں صبر وتحمل دکھانا تھا، وہاں تحمل دکھایا اور جہاں شجاعت کی ضرورت تھی وہاں شجاعت دکھائی۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ چین اور دیگر ہمسایہ ملک کو بھارت کو یہ واضح پیغام دینا چاہتا ہے کہ ہمارے امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.