بارہمولہ میں موٹر سائکل کو ٹپر نے ٹکر ماردی ؛ ایک شخص لقمہ اجل دو دیگر زخمی ، پولیس نے کیس کیا درج

سرینگر/11ستمبر: بارہمولہ میں ایک موٹر سائکل کو تیز رفتار ٹپر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائکل پر سوار ایک شخص ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوئے ہے جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوئے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک موٹر سائکل زیر نمبر JK05B- 3109کو ایک تیز رفتار ٹپر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائکل پر سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال بارہمولہ پہنچایا گیا جہاں ایک شخص مدثر احمد گنائی ساکن کنی پورا سنبل زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ اس دوران دیگر دو زخمیوں کی شناخت ریاض احمد ڈار ساکن نائد کھائی اور اس کی دختر عالیہ کے بطور ہوئی ہے ۔ اس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے جبکہ ٹپر کو تلاش کرنے کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے رہی ہے ۔

Comments are closed.