کورنا وبا کے بیچ سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری

ہند پاک افواج پھر آمنے سامنے ، بھارتی فائرنگ سے دو شہری زخمی ، تین مکانوں کو نقصان / پاکستان

سرینگر/06ستمبر: کورنا وباء کے بیچ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہد ے کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اتوار کو ایک مرتبہ پھر سرحدوں پر ہند پاک افواج کے مابین آمنا سامنا ہوا جس دوران دونوں ممالک کے افواج نے ایک دوسرے کی کو نشانہ بنا کر فائرنگ اور شلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی ہائشی مکانوں کو نقصان ہو گیا ۔ادھر پاکستان نے الزام عائد کر دیا کہ بھارتی فوج نے وادی لیپا کی شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری سے 3 مکانات اور ایک اسکول کو نقصان پہنچا ہے۔سرحدی آباد سماعت شکن دھماکوں کی آوازوں سے خوفزدہ ہوگئیں ۔دفاعی ترجمان نے ایک بار پھر پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق ندوپاک سرحدوں پر کشیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اتوار کوایک مرتبہ پھر سرحدوںپر کشیدگی کا ماحول دیکھنے کو ملا ۔دفاعی ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ اور راجوری سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر اتوار کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صبح قریب سوا نو بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے اس حملے کا ’’بھرپور اور موثر‘‘ جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر پاکستان نے الزام عائد کر دیا ہے کہ بھارتی فوج نے وادی لیپا کی شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری سے 3 مکانات اور ایک اسکول کو نقصان پہنچا ہے۔بھارتی فوج نے وادی لیپا کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ کی جس سے 3 مکانات اور ایک سکول کو نقصان پہنچا، لوگوں نے زیر زمین مورچوں میں پناہ لیکر جانیں بچائیں۔پاکستانی ترجمان کے مطابق الصبح بھارتی فوج نے نوکوٹ گاؤں اور چننیاں میں آبادی کو نشانہ بنایا ۔ اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں جانب جدید جنگی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے سماعت شکن آوازوں کی وجہ سے سرحدی آبادی میں سخت خوف و دہشت پھیل گئی اور لوگ محفوظ جگہوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔

Comments are closed.