وادی میں جمعہ کے روز رُک رُک کر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش رہی جاری

درجہ حرارت میں نمایاں کمی ، اتوار کو مطلع صاف اور موسم بہتر رہنے کا امکان ۔ محکمہ موسمیات

سرینگر/04ستمبر: وادی میں جمعہ کی صبح سے رُک رُک کر بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مطلع مسلسل ابر آلود رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اتوار تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور اتوار کے روز پھر موسم بہتر ہونے کا امکان ہے ۔ آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں جمعہ کی صبح سے رُک رُک کر ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارش جاری ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کی ایک اطلاع کے مطابق وادی کشمیر میں جمعہ کو دن بھر کہیں کہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے کئی جگہوں پر لینڈ سلائڈ کا بھی امکان ہے اسلئے پہاڑیوں کے دامن میں مقیم آبادی سے چوکس رہنے کو کہا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران پیشن گوئی کی ہے کہ وادی میں جمعہ کے ساتھ ساتھ سنیچروار کو بھی موسم کی صورتحال جوں کی توں رہ سکتی ہے جبکہ اتوار سے موسم پھر بہتر ہوسکتا ہے اور مطلع صاف ہوکر دن کو دھوپ کھل سکتی ہے ۔ اس دوران شہر سرینگر میں دن بھر 5.3ایم ایم بارش کی گئی جبکہ گاندربل ضلع میں شام پانچ بجے تک 4.6ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی اسی طرح ، سنگم میں 1.0ایم ایم ، کھوڈونی 1.5ایم ایم اور اشم میں 1.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جبکہ سنگم میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح (18’/21′)=5.51ft رہی اسی طرح منشی باغ سرینگر میں (16’/18′)=6.88ft.4)اور اشم میں (14’/14′)=5.53ftدریائے جہلم میں پانی کی سطح ریکارڈ کی گئی جبکہ پانپور میں (3.85/4.45)=0.27m3) پانی کی سطح رہی ۔اس دوران آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 14,5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

Comments are closed.