سرینگر/03ستمبر: مشرقی لداخ میں ہند چین تازہ کشیدگی کے بعد سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوجی سربراہ دو روزہ دورے پر جمعرات کو لداخ پہنچ گئے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مشرقی لداخ میں پینگونگ میں بھارت اور چین کے فوجیوں کے مابین تازہ کشیدگی کا ماحول دیکھنے کو ملا ۔ لداخ میں ہند چین کشیدگی کے بیچ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نراؤنے دو روزہ دورے پر لداخ پہنچ گئے ۔ دورے کے دوران لداخ میں فوجی سربراہ کو حقیقی کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ زمینی صورتحال کے بارے میں سینئر فیلڈ کمانڈر بریف کریں گے۔آرمی چیف جنوبی پینگونگ اور دیگر مقامات پر بھارت اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آپریشنل اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔دفاعی ذرائع کے مطابق فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نراؤنے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے لیہہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہیں حقیقی کنٹرول لائن کی زمینی صورتحال کے بارے میں سینئر فیلڈ کمانڈر بریف کریں گے۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ فوجی سربراہ نے لداخ پہنچتے ہی مشرقی لداخ کا دورہ کیا جس دوران ان کے ہمراہ فوج کے دیگر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے فوجی سربراہ کو موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی ۔ خیال رہے کہ ہند چین کے مابین تازہ کشیدگی گزشتہ دنوں دیکھنے کو ملی جب ہند چین افواج کے مابین ایک مرتبہ پھر آمنا سامنا ہوا ۔ بھارتی افواج کی دوبارہ پوزیشننگ لداخ کے کمزور علاقوں میں کسی بھی چینی پی ایل اے کی غلطی کو ختم کرنے کے لئے کی گئی تھی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.