شہر سرینگر میںجے کے بینک کے دو نئے ATM چالو

سرینگر/یکم ستمبر : عوام تک نقدی کی آسان رسائی پہنچانے کی غرض سے جموں وکشمیر بینک نے آج شہر سرینگر میں دو نئے اے ٹی ایم عوام کے نام وقف کئے جن سے نہ صرف جے کے بینک شاخوں میں عوامی رش کو کم کرنا مقصود ہے بلکہ جدید بینک کاری نظام سے انہیں راحت پہنچانی شامل ہے۔جے کے بینک کے یہ دو ATM پرانے فتح کدل اور پالہ پورہ سونہ وار سرینگر میں چالو کئے گئے جنکا افتتاح بینک کے زونل ہیڈ سینٹرل وَن سید رئیس مقبول نے کیا جنکے ہمراہ بینک کے دو کلسٹر ہیڈ شبیر احمد اور ریاض احمد بھی تھے۔ دونوں جگہ افتتاح کے دوران سماجی دوری کا خاص خیال رکھا گیا جہاں مقامی لوگوں نے بینک کے ان اقدامات کی کافی سراہنا کی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زونل ہیڈ نے کہا کہ یہ بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر کی دور اندیشی اور ہدایات کا نتیجہ ہے کہ ہم موجودہ کٹھن حالات میں ضرورت مند اور مناسب جگہوں پر ATMs کو عوام کے نام وقف کر رہے ہیں تاکہ ہمارے گاہک موجودہ کووڈ حالات میں سماجی دوری بنائے رکھتے ہوئے ہماری بہترین آن لائن خدمات کا فائدہ اٹھا سکیں۔زونل ہیڈ نے کہا کہ یہ جے کے بینک کے منشور میں شامل ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ جیسی دو یونین ٹریٹریز میں جہاں جہاں لوگ ایسی خدمات کی ضرورت کو محسوس کر رہے ہیں وہاں وہ بہم رکھی جائے۔ ان دو نئے آٹو میٹڈ ٹیلر مشینوں کے افتتاح سے اب ملک بھر میں جے کے بینک ATMsکی تعداد1369ہوگئی ہے۔

Comments are closed.