بانڈی پورہ کے متعدد علاقے شرب آب سے محروم،لوگ پریشان

نصب پائپ لائنیں خشک ،محکمہ پی ایچ ای کی غفلت شعاری کا نتیجہ

سرینگر /20اگست /کے پی ایس : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے معتدد علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق ضلع بانڈی پورہ جوقدرتی وسائل بالخصوص پانی سے خود کفیل ہے اوراس ضلع میں صاف اور رواں پانی سے متعلق کشمیری زبان میں بے شمار کہاوتیں کہی جاتی ہیں لیکن مذکورہ ضلع کے بیشتر علاقے پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ واٹر سپلائی اسکیم دوسرے اضلاع کی طرح بہت پہلے عمل میں لائی گئی ہے اور محکمہ پی ایچ ای نے پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے بہت سارے علاقوں میں جدید طرز پر پائپ لائنیں بھی نصب کی ہیں تاہم نصب شدہ ان پائپ لائنوں سے پینے کے پانی کی سپلائی کو ابھی تک بحال نہیں جارہا ہے ۔کشمیر پریس سروس نمائندے کے مطابق ضلع کے حاجن،مدون ،پرنگ،بانیاری اور دوسرے ملحقہ علاقہ جات میں پینے کے پانی کی اس قدر قلت ہے کہ لوگ ندی نالوں میں موجود گندہ پانی پینے کیلئے مجبور ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں وبائی بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ لاحق ہے۔ اس سلسلے میںمقامی لوگوں نے کے پی ایس کے نمائندے ساتھ باتکرتے ہوئے کہا کہ پانی دستیابی کی وجہ سے وہ پریشان حال ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمہ نے کئی علاقوں میں جدیدطرزپرپائپ لائنیں بچھائی ہیں۔تاہم پینے کے پانی کو ابھی تک بحال نہیں کیا گیا اور ایسا خدشہ ہورہا ہے کہ متعلقہ محکمہ نے یہ کام صرف پیسے نکالنے کیلئے کیا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ کو پائپ لائن بچھانے سے پہلے یہ دیکھنا تھا کہ ان پائپ لائنوں میں پینے کے پانی کی سپلائی کو کیسے ممکن بنایا جاسکے اوراس کیلئے متعلقہ محکمہ کے افسران کوپائپیں نصب کرنے سے پہلے پانی کی سپلائی کے بارے میں دیکھنا تھا اور واٹر سپلائی اسکیم کو بروئے کار لانا تھا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ہذا کے افسران اتنے غافل ہوئے ہیں کہ آج تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جس کی وجہ بیشتر علاقوں میں پینے کی پانی کی قلت ہے اور کہا کہ اس جدید دور میں بھی مذکورہ علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔مختلف علاقوں سے کے پی ایس نمائندے کو فون کالز موصول ہورہی ہیں کہ متعلقہ محکمہ ان علاقوں کے لوگوں کے ساتھ جان بوجھ کر سوتیلی ماں کا سلوک کرتا ۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ گندہ پانی پینے کیلئے مجبور ہوجاتے ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی بن کے بیٹھا ہے ۔انہوں نے اس ضمن میں لیفٹنٹ گورنر سے ازخود اس میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانڈی پورہ کے ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ پی ایچ ای کو ہدایت دیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

Comments are closed.