سرینگر/19اگست: لولاب کے ورنو پہاڑی علاقہ میں ایک رہائشی مکان آگ لگنے سے مکمل طور پر خاکستر ہوا جس کی وجہ سے مکان میں موجود سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔ادھر ہند وارہ میں نوجوان کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میںلولاب کے پہاڑی اور دور دراز علاقہ ورنو میں ایک رہائشی مکان سے سے اچانک آگ نمودار ہوئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق غلام نبی اوان ولد رکھیم االلہ ایوان ساکن آفن ورنو لولاب کا رہائشی مکان آگ کی واردات میں مکمل طور پر خاکستر ہوا جس میں موجود تمام سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔ دھر شمالی قصبہ ہند وارہ میں 21سالہ نوجوان سریٹ لائٹس نصب کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان ماگام علاقے میںسڑیٹ لائٹس نصب کر رہا تھا اور اس دوران وہ بجلی کی ترسیلی لائن چھو جانے سے شدید طور پر جھلس گیا جس کے بعد اسکو نزدیکی اسپتال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.