سرینگر/17اگست: مورخہ 17اگست 2020سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیر کے لیڈران خاص کر اعجاز احمد خان ، نائب صدر عبدالقیوم بیگ، جنرل سیکریٹری فیروز احمد نجاراور سیکریٹری منظور احمد اشبری نے آج سیول سیکٹریٹ میں پہلے ہی طے شدہ ایک میٹنگ کمشنر سیکریٹری شری سمون دیپ سنگھ کے درمیان ایک طویل میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ملازمین فیر پرائس شاپ ڈیلرس اور محنت کشوں کے مسائل زیر بحث آئے خاص کر 7مارچ 2018کو جو اعلیٰ سطحی میٹنگ جموں سیکٹریٹ میں ہوئی تھی جس میں محکمہ کو ری آرگنائز کرنے فیر پرائز شاپ ڈیلروں اور محنت کشوں کو محکمہ میں ضم کرنے ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے ان لوڈنگ چارج میں اضافہ کرنے تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے ، راشن سپلائز پر ویسٹیج دینے 2005کے زلزلے اور 2014کے سیلاب سے تباہ شدہ راشن اور خالی بوریوں کو ملازمین کے اکاونٹ ختم کرنے پر زور دیا ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکریٹری نے ملازمین ڈیلران اور محنت کشوں کے مسائل بڑے غور سے سنے اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ تنظیم کے قائد اعجاز احمد خان نے کمشنر سیکریٹری سمون دیپ سنگھ کو ایک اعلیٰ پایہ کا منتظم قراردیا جو محکمہ میں کام کرنے والے ملازمین ڈیلران اور محنت کشوں کے تئیںزبردست ہمدردی رکھتے ہیں اور ان کے جائز مسائل کو حل کرانے چاہتے ہیں تنظیم کے صدر اعجاز احمد خان نے محکمہ میں کام کرنے والے ہزاروں افراد کو یقین دلایا ہے کہ تنظیم کے سبھی مرکزی وضلعی عہدے دار آپ لوگوں کے مسائل پر حال اور قال میں حل کرائیں گے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.