سرینگر /14اگست: منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے ’’ بدنام زمانہ ‘‘ منشیات فروش سمیت دو کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے 107 کلوگرام فُکی برآمدکرکے ضبط کی۔ سی اینا ٓئی کے مطابق اوتنی پورہ پولیس نے رات دیر گئے ناکہ چیکنگ کے دوران ہاری پاریگام اونتی پورہ کے نزدیک ایک گاڑی زیر نمبرJK13A-3999 کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی سے 77 کلوگرام فُکی برآمدکرکے ضبط کی۔ پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروش کو گاڑی سمیت دھر دبوچ کر اس کے خلاف کیس ایف آئی آر نمبر 107/2020کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ گرفتارکئے گئے منشیات فروش کی شناخت گلزار احمد بٹ ساکن نائے بُگ ترال کے بطو ر ہوئی ہے ۔اسی دوران اونتی پورہ پولیس نے پامپور علاقے کے ساتھ تعلق رکھنے والے منشیات فروش کو تیس کلو گرام فُکی سمیت گرفتارکیا ، جس کی شناخت عبدالحمید گنائی ساکن گنڈ بل پامپور کے بطور ہوئی ہے۔اس کے خلاف کیس ایف آئی آر نمبر 64/2020کے تحت پولیس اسٹیشن پامپور میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس نے عوام الناس سے مودبانہ التماس کیا ہے وہ منشیات جیسی بری لعنت سے سماج کو پاک کرنے کی خاطر پولیس کو اپنا دست تعاون بہم رکھنے میں کسی قسم کا کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے تاکہ اس ناجائیز کاروبار میں ملوث افراد کی نشاندہی کے بعد انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.