سرینگر/23جولائی: اودھمپور سڑک حادثے میں بدقسمت فیملی کے 4افراد ابھی بھی لاپتہ ہے جن میں سے 3بچے ہیں جبکہ ایک شخص کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ دریاء میں پانی کا بہائو اس قدر تیز ہے کہ بچائو کارروائیوں میں اڑچنیں پیدا ہورہی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع اودھمپور میں سڑک کے ایک خوفناک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے 3بچے بھی شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ اودھمپور کے لانگہ رامنگر سے اودھمپور جانے والی ایک گاڑی جمعرات کو اُس وقت ایک گہرے نالہ میں گر کر دریا بُرد ہوئی جب گاڑی چلانے والے ڈرائیور نے گاڑی سے قابو کھودیا اور گاڑی دھڑام سے نالہ میں گر گئی ۔ گاڑی میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد شامل تھے جن میں تین بچے بھی شامل تھے ۔ جن میں موہن لال ساکنہ جندارا، بھی شامل ہیں جس کی نعش کو باہر نکالا گیا ہے تاہم دیگر چار افراد کی نعشیں ابھی پولیس کو نہیں ملی اور ان کی تلاش ابھی تلک جاری ہے ۔ ذرائع نے بتایا فیملی نے حال ہی میں نئی کار لی تھی اور اسی نئی کار میں ایک ہی فیملی کے پانچ ممبران بشمول ڈرائیور سفر کررہے تھے کہ بدقسمت کنبہ کی گاڑی حادثے کی شکار ہوگئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ گاڑی نیچے نالہ میں گرگئی اور اس کے پرخچے اُڑگئے جبکہ گاڑی میں سوار تمام افراد پانی میں بہہ گئی ۔ دریںاثناء متعلقہ پولیس ذرائع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑ ی میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے تین بچے بھی شامل ہیں اور ایک شخص کی نعش ابھی تک ملی گئی لیکن نالہ میں پانی کا بہائو تیز ہونے کی وجہ سے کارروائی میں رُکاوٹ آرہی ہے لیکن پولیس اور دیگر افراد حادثے میں مرنے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.