سرینگر/22جولائی:کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ جنوبی قصبہ اونتی پورہ میںپولیس نے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارورائی کرتے ہوئے تین دنوں کے دوران 115 سے 58ہزار روپے بطور جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ادھر پولیس نے ایک مرتبہ پھر لوگوں سے تاکید کی ہے کہ ماسک کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ سی این آئی کے مطابق ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم کی ہدایت پر پولیس ڈویژن اونتی پورہ میں پولیس نے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارورائی جاری رکھتے ہوئے دو دنوں کے دوران 115افراد سے جرمانہ وصول کر لیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 20جولائی کو پولیس اسٹیشن ترال اور ریشی پورہ سے وابستہ پولیس ٹیموں نے مختلف مقامات پر ماسک پہننے بغیر افراد کے خلاف کارورائی عمل میںلائی ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے 26افراد پر ماسک نہ پہننے کے پاداش میں 13ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جبکہ اسی طرح سے 21جولائی کو اونتی پورہ پولیس نے سرکار ی احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور ماسک کے بغیر سفر کرنے والے 52افراد کے خلاف کارورائی عمل میںلاتے ہوئے ان سے 26ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیا جبکہ 22جولائی کو بھی اونتی پورہ پولیس نے 38افراد کو بغیر ماسک پہننے پاکر ان سے مزید 19ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کر لیا ۔ اس طرح سے تین دنوں کے دوران پولیس نے ماسک نہ پہننے کے پاداش میں 115افراد پر 58ہزار روپے بطور جرمانہ عائد کیا۔ پولیس ڈویژن اونتی پورہ نے ایک مرتبہ پھر عوام سے تاکید کی ہے کہ وہ کورنا وائرس کی اس وبائی بیماری میں گھروں سے بغیر ماسک پہننے نہ نکالیں اور ایس او پیز پر من و عن عمل کریں تاکہ اس وبائی بیماری سے خود اور اپنے آس پاس کو بچایا جا سکے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.