خطے کے امن کے لئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر / پاکستان

سرینگر/ 21جولائی/سی این آئی// پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے کہ خطے کے امن کے لئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے جبکہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے امن کے لئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کشمیر کاز کی حمایت کے لئے آگے آئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے سے ہمیشہ کتراتا رہا ہے اور مودی کے ہٹ دھرمی پر مبنی رویے نے علاقائی خوشحالی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ چاہتا ہے کہ تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے لیکن بھارت کی غیر سنجیدگی اس معاملے کو مزید طول دیتی ہے ۔

Comments are closed.