شوپیان جھڑپ کے بعد مقامی نوجوانوں کی عسکری صفوں میں کمی آنے کی امیدیں
فوج کو روز جنوبی کشمیر میں آئی ای ڈی حملوں کی اطلاعات موصول ہوتی ہے / فوج
سرینگر/19جولائی: فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امشی پورہ شوپیان جھڑپ میں تین جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد مقامی نوجوانوںکی عسکری صفوں میں شمولیت میں کمی آئی گئی ۔ جبکہ فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں جنوبی کشمیر میں روز روز آئی ای ڈی حملوں کی اطلاعات موصول ہوتی ہے ۔ سی این آئی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ فوج کے 2 سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر اجے کوٹاچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کو روزانہ کی بنیادوں پر جنوبی کشمیر میں آئی ای ڈی حملے ہونے کی اطلاعامات موصول ہوتی ہے ۔ آمشی پورہ شوپیان آپریشن کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے فوجی کمانڈر نے بتایا کہ جھڑپ زیر تعمیر مکان میں شروع ہوئی جس دوران تین جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تین سے چار جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد فوج نے رات کے دو بجے علاقے کا آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں مسلح تصادم آرائی ہوئی ۔ جس دوران تین جنگجو مارے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ فوج کو علاقے میںپاکستانی جنگجوئو ں کی موجودگی کی بھی اطلاعات ملی تھی ۔ انہوںنے کہا کہ پولیس نے سنگبازی کرنے والوں کا اچھی طریقے سے قابو میں کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب جھڑپوںکی جگہوں پر اب سنگبازی نہیں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عسکریت پسندوں اور ان کی نقل و حرکت کی آزادی کو کنٹرول کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ امشی پورہ شوپیان جھڑپ میں تین جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد مقامی نوجوانوںکی عسکری صفوں میں شمولیت میں کمی آئی گئی ۔
Comments are closed.