راجناتھ سنگھ کا دورہ لداخ ، سیکورتی صورتحال کا لیا جائیزہ
بھارت کمزور ملک نہیں ، دنیا کی کوئی طاقت ہماری سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں چھوسکتی
ہند چین کشیدگی پر بات چیت جاری ، فوج کی قربانیوں کا رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا / سنگھ
مشرقی لداخ میںہند چین کشیدگی کے بیچ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے کے ہمراہ جموں کشمیر اور لداخ کے دوروزہ دورے پر جمعہ کو لداخ پہنچ گئے جہاں انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر راجناتھ سنگھ نے چین کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کمزور ملک نہیں ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں چھوسکتی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیردفاع راج ناتھ سنگھ جمعہ کی صبح جموں کشمیر اور لداخ کے دودن کے دورے پرپہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے اور فوج کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ دو روزہ دوے کے پہلے دن راجناتھ سنگھ نے لداخ جاکر وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ جس دوران انہوںنے مشرقی لداخ میں سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے لوکنگ میں آرمی اور آئی ٹی بی پی کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی لداخ میں اس تنازعہ کو حل کرنے کے لئے بات چیت جاری ہے ، لیکن اس کی تکمیل کس حد تک ہوگی اس کی میں ضمانت نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک کمزور ملک نہیں ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں چھوسکتی ہے راجناتھ نے کہا کہ ہم فوجی جوانوں کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ سنگھ کے ساتھ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس )جنرل بپن راوت اور فوجی سربراہ منوج مکند نرونے بھی گئے ہیں۔
Comments are closed.