راجناتھ سنگھ اور فوجی سربراہ 17جولائی کو جموں کشمیر اور لداخ کے دورے پر وارد ہونگے

سرحدوں علاقوں کا دورہ کرنے کے علاوہ سیکورٹی صورتحال کا بھی لیا جائے گا جائیزہ

سرینگر/15جولائی: مشرقی لداخ میںہند چین کشیدگی کے بیچ مرکزی وزیر دفا ع راجناتھ سنگھ فوجی سربراہ کے ہمراہ 17اور 18جولائی کو جموںکشمیر اور لداخ کے دو روزہ دورے پر وارد ہونگے جس دوران وہ لداخ اور جموںکشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیں گے ۔ سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور فوجی سربراہ لفٹنٹ جنرل منوج مکند نروانے 17اور 18جولائی کو دو دورہ جموں کشمیر اور لداخ کے دورے پر وارد ہونگے ۔ دورے کے دوران دونوں مشرقی لداخ میں ہند چین سرحدو ں پر جاری کشیدگی کا جائیزہ لیں گے اور تازہ ترین صورتحال سے واقف ہونگے جبکہ جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیںگے جس دوران فوج کے اعلیٰ افسران انہیں مکمل صورتحال سے آگاہ کر لیں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ ہند چین کے مابین مشرقی لداخ میں کشیدہ صورتحال کے چلتے راجناتھ سنگھ کا دورہ اس سے قبل ہی طے ہو ا تھا تاہم بعد میں وہ ملتوی کر دیا گیا اور وزیر اعظم مودی اچانک دورہ لداخ پر از خود وارد ہوئے ۔

Comments are closed.