جہلم ایک بار پھر لال لال؛بانڈی پورہ میں دریائے جہلم سے بغیر سر اور ٹانگوں کی ایک لاش برآمد

سرینگر/04جولائی: دریائے جہلم سے بغیر سر اور ٹانگوں کے ایک نعش برآمد کرلی گئی ہے جس کے نتیجے میں علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے نعش کی شناخت کا کام شروع کردیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کے سنبل علاقے سے ہفتہ کے روز دریائے جہلم سے ایک بوسیدہ اور مسخ شدہ لاش پانی کی سطح پر تیرتی ہوئی لوگوں نے دیکھ کو فوری طور پر پولیس کو کو مطلع کیا جنہوں نے نعش کو برآمد کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ ادھر علاقہ سے سراور بغیرٹانگوں کے نعش کو دیکھ کر علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور لوگوں میں چمہ گائیاں شروع ہوئی ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ پولیس نعش کی شناخت کیلئے کام کررہی ہے اور جلد ہی اس معاملے کو سلجھایا جائے گا۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.