اہلیان وادی کو گرمی سے نجات ملنے کی امید;اتوار صبح سے شہرسرینگر سمیت وادی بھر میں ہلکی بوندا باندی کا امکان

سرینگر/04جولائی: وادی کشمیر میں ان دنوں گرمی کا زور بڑھتا ہی جارہی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح سے وادی میں کہیں کہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق چالیس روز پر مشتمل ووہرات کے ایام میں گرمی نے لوگوں کا حال بے حال کردیا ہے جبکہ درجہ حرارت میں آئے روز اضافہ ہونے کے نتیجے میں لو میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ تاہم آج ہفتہ کے روز وادی میں درجہ حرارت ایک ڈگری کم ہونے کے ساتھ ساتھ مطلع بعد دوپہر ابر آلود رہا جس کے نتیجے میں لو چلنے میں اور زیادہ اضافہ ہوا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں اتوار کی صبح سے ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ ادھر آج سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32اشاریہ 5ڈگری ریکارڈ کرلیاگیا ہے ۔

Comments are closed.