سرینگر/22جون/سی این آئی// وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ سوموار کو فوج و فورسز اور پولیس نے پلوامہ کے ترال آری پل اور مرن علاقے میںتلاشی آپریشن عمل میںلائیں تاہم کسی بھی جگہ جنگجو ئوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد کر لی گئی ۔ سی این آئی کے مطا ق وادی کے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ سوموار کی صبح جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور سی آر پی ایف نے ترال کے آری پل علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میںلائی جس دوران گھر گھر کی تلاشی لی گئی جبکہ مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ فوج وفورسز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ طور پر علاقے میں ہر گھر گھر کی تلاشی عمل میں لائی تاہم کہیں سے بھی جنگجوئوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیںہوا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد کر لی گئی ۔ اسی طرح کا آپریشن سوموار کی صبح پلوا مہ کے ہی مرن علاقے میں عمل میںلایا گیا جس دورون فوج و فورسز اور پولیس نے علاقے کا کونا کونا چھان مارا تاہم کہیں سے بھی کسی نا خوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی جس کے بعد دونوں علاقوں میں تلاشی آپریشن ختم کر دیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے دونوں مقامات پر تلاشی آپریشنوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں مقامات پر فوج و فورسز کو جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھی جس کے بعد تلاشی آپریشن عمل میں لائیں گئے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.