گزشتہ 24گھنٹوں میں کو رنا وائرس نے وادی میںمزید دو جانیں لی ، مہلوکین کی تعداد 85پہنچ گئی

سرینگر کے شہری کی کووڈ 19سے دلی اسپتال میں موت واقع ، اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی

سرینگر/22جون: گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس سے وادی کشمیر میںمزید دو مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے اموات کی تعداد 85پہنچ گئی ۔ادھر سرینگر کے ایک مریض کی کووڈ 19سے نئی دہلی میںموت واقع ہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی لہر میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔سوموار کو اسمہلک وبائی بیماری سے دواور مریضوںکی موت واقع ہوئی ۔ اس طرح جموں کشمیرمیں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد85تک بڑھ گئی۔سوموار کی صبح جنوبی ضلع پلوامہ کا ایک65سالہ شہری ،جو کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔کاکا پورہ، پلوامہ کا رہنے والا شہری صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری کے مطابق نمونیا میں مبتلاء تھا جسے21جون کو اسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں وہ جاں بحق ہوگیا اور اس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔ جبکہ سوموار کے روز دوسری ہلاکت سی ڈی اسپتال سرینگر میں ہوئی جہاں ککر ناگ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک معمر شہری لقمہ اجل بن گیا سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ ککر ناگ کے مذکورہ مریض کو19جون کے روز جی ایم سی اننت ناگ سے منتقل کیا گیا تھا اور وہ آج چار بجے انتقال کرگیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل آج صبح جنوبی ضلع پلوامہ کا ایک65سالہ شہری ،جو کورونا وائرس میں مبتلاء تھاجاں بحق ہوگیا۔اس طرح حکام کے مطابق جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کے85ہوگئی ہے۔جموں کشمیر میں ابھی تک کورونا سے 85افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ان میں75وادی کشمیر جبکہ10صوبہ جموں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔وادی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع سرینگر میں ہوئیں جن کی تعداد19ہے۔ ادھر سرینرگ سے تعلق رکھنے والے ایک اور مریض کی کووڈ 19سے دہلی میں موت واقع ہوئی ۔ اہل خانہ کے مطابق مذکورہ مریض امرتسر علاج و معالجہ کیلئے گیا تھا جہاں سے وہ گھر واپسی کیلئے دلی روانہ ہو گیا اور اتوار کی شام چھاتی کے درد کی شکایت کے بعد انہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر گیا جہاں اسکا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا اور سوموار کی صبح وہ دلی کے اسپتال نریندرا موہن غا زی آ باد اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا کشمیر میں کورنا قہر کے باعث ہر روز اموات میں اضافہ کے نتیجے میں لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس ے بڑھتے اموات کے بیچ مثبت کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔

Comments are closed.